بھارت قیامت تک جنگ میں شکست کو بھلا نہیں سکتا،وزیراعظم
وزیر اعظم کا بیان
جہانیاں(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح سے نوازا، بھارت قیامت تک اس شکست سے باہر نہیں نکل سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
معاشی اور دفاعی کامیابیاں
جہاںیاں میں رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر کے گھر آمد کے بعد سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی اور دفاعی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، ڈیڑھ سال میں ملک دیوالیہ ہونے سے باہر نکل آیا اسی طرح چند ماہ پہلے اللہ نے پاکستان کو عظیم فتح عطا فرمائی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں حقِ حکمرانی میں حصہ اور تمام زبانوں کا احترام چاہیے: محمود خان اچکزئی کا جامشورو میں جلسے سے خطاب
تاریخی جنگ اور افواج کی کامیابی
انہوں نے کہا کہ چار دن کی جنگ میں پاکستان کو بڑی فتح نصیب ہوئی، تینوں افواج نے تاریخ رقم کی، فیلڈ مارشل نے جنگ کو فرنٹ سے لیڈ کیا، بھارت قیامت تک اس شکست سے باہر نہیں نکل سکتا۔
عوام کی خدمت کی مثال
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم نے عوام خدمت اور خلوص کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی۔








