سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ کی فتح
پتراجایا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کرکانسی کا تمغہ جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور اسرائیل کے تہران میں شدید فضائی حملے، ساری رات دارالحکومت دھماکوں سے گونجتا رہا
میچ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں سلطان آف جوہر ہاکی کپ کی تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان اور برطانیہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں برطانیہ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ نہیں ہوگا ، فیصل واوڈا
میچ کی کارکردگی
برطانیہ نے پہلے کوارٹر میں 2 گول کرکے برتری حاصل کرلی تھی۔
پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں کپتان حنان شاہد اور چوتھے اور آخری کوارٹر میں سفیان خان کے گول کے ذریعے مقابلہ برابر کردیا تھا مگر کھیل کے اختتام سے 4 منٹ قبل برطانیہ کے ہنری مراکھم نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 2-3 کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد سے تاؤ بٹ تک ٹریفک بحال
نتیجہ
برطانیہ کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ اور یوں برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
پاکستان کی کارکردگی
ایونٹ میں پاکستان ٹیم صرف ملائیشیا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی، 6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔








