علیمہ خان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل، آج لاہور روانہ ہوگی
علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نومبر احتجاج کے مقدمہ میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: لودھراں میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
پولیس کی خصوصی ٹیم کی تشکیل
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس کی خصوصی ٹیم وارنٹ لے کر آج لاہور روانہ ہوگی، علیمہ خان کے وارنٹ پر 14 اپر مال روڈ لاہور کا پتہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، قیمت میں کمی کا امکان
عدالت کی کارروائی
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے عدم حاضری پر جمعہ کو وارنٹ جاری کئے تھے، علیمہ خان کے ضمانتی کے سمن کی تکمیل کے لئے بھی پولیس ٹیم مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان، سکول وین اور ٹرک میں تصادم، پرنسپل اور 3 خواتین اساتذہ جاں بحق
علیمہ خان کی ضمانت
علیمہ خان کی ضمانت راولپنڈی کے رہائشی عمر شریف نے دی تھی، عمر شریف نے ملزمہ کی ضمانت کے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر خزانہ کی ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات
آئندہ سماعت کی تفصیلات
سمن کے مطابق ملزمہ کو 20 اکتوبر کو پیش نہ کیا تو ضامن کیخلاف عدالتی کارروائی شروع ہوگی، نومبر احتجاج کے تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں آئندہ سماعت 20 اکتوبر کو مقرر ہے۔
ملزمان کی تعداد اور مقدمہ کی حالت
علیمہ خان سمیت گیارہ ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے، آئندہ سماعت پر استغاثہ نے 5 گواہ طلب کر رکھے ہیں، مقدمہ میں کل 87 ملزمان چالان ہوئے، 9 کو اعتراف جرم پر سزا ہو چکی ہے، 66 ملزمان مقدمہ میں اشتہاری ہیں。








