سی پیک منصوبوں میں ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ معاون ہو گا: وزیرِ اعلیٰ
پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیشرفت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے تعاون سے نیا باب رقم کردیا گیا، پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناراض بول کر دہشت گردوں کے خلاف مؤقف میں ابہام پیدا کیا جاتا ہے ، ایسے ابہام سے دہشت گردوں کو تقویت ملتی ہے، رانا ثناء اللہ
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی مبارکباد
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستانی سائنسدانوں اور تکنیکی ٹیم کو خلائی سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں پہنچ گیا، ایچ ایس ون سیٹلائٹ چین سے لانچ کیا گیا۔ پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور کراچی میں بلوچستان ہاؤسز کے اخراجات اور آمدن کے حوالے سے چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے۔ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیشرفت ہے۔ یہ سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی اور شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید سیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرکے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔
زراعت اور ماحولیاتی نگرانی میں معاونت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے فصلوں، مٹی اور پانی کے معیار کی درست نگرانی ممکن ہے۔ یہ سیٹلائٹ جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور گلیشیئر پگھلنے کی مانیٹرنگ میں مدد فراہم کرے گا۔ سی پیک منصوبوں میں جغرافیائی خطرات کی نشاندہی میں بھی ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ معاون ثابت ہوگا۔








