ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے، 24 گھنٹے کے دوران قیمت 200 روپے کلو بڑھ گئی
ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ٹماٹر کی قیمت سن کر شہریوں کے چہرے سرخ ہوگئے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹے کے دوران ٹماٹر کی قیمت 200 روپے کلو بڑھ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ہزاروں خواتین کو مالی و معاشی سہارا فراہم کیا جا رہا ہے، صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ
مختلف شہروں میں موجودہ قیمتیں
لاہور میں ٹماٹر 500 روپے فی کلو ہوگئے ہیں، پشاور میں بھی ٹماٹر 500 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ کراچی میں ٹماٹر 400 سے 500 روپے کلو میں دستیاب ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سستے اتوار بازار میں تو ٹماٹر دستیاب ہی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کے لیے اللہ سے 6 ماہ مانگے تھے، اللہ تعالیٰ نے مجھے 2 سال 6 ماہ سے زائد وقت دیا؛ وزیراعظم آزاد کشمیر
کوئٹہ میں قیمتوں کا حال
کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں، اندرون شہر مختلف علاقوں میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک میں بھی فروخت کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو اور ایس او ایس چلڈرنز ویلجز پاکستان کے اشتراک سے “Capture the Future” مہم کا آغاز کر دیا گیا
قیمتوں میں اضافے کی وجوہات
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ نئی فصل نہ ہونے کی وجہ سے ہوا۔ اس کے علاوہ ایران سے کم سپلائی، افغانستان سے سپلائی متاثر ہونے اور دوسری جانب طلب میں اضافے کی وجہ سے بھی ٹماٹر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔
شہریوں کی پریشانی
دوسری جانب شہری ٹماٹر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافے سے پریشان ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی قیمت معمول پر لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔








