دعائے ہے روشنیوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں میں امن و خوشحالی لائے : وزیر اعظم کا دیوالی پر پیغام
وزیرِ اعظم کا پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک باد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کی دھواں دار پریس بریفنگ نے بھارت کے پسینے چھڑا دیئے۔۔۔۔” اسے کہتے ہیں بگھو بگھو کر مارنا”
دیوالی کا پیغام
وزیر اعظم نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ روشنیوں کا تہوار دیوالی، روشنی کی تاریکی اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتا ہے۔ اس موقع پر آئیں ہم سب مل کر مستقبل کو مثبت سوچ اور اتحاد کے نظریئے سے دیکھیں۔ پاکستانی ہونے کے ناطے ہم اپنے معاشرے میں تنوع پر فخر کرتے ہیں، جو ہمارے قومی دھارے کو مزید مضبوط بناتا ہے اور ہماری مشترکہ ثقافت کو تقویت بخشتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: ویڈیو لنک سماعت چیلنج، عمران کو پیش کرنے کیلئے درخواست دائر
ہندو برادری کی خدمات
انہوں نے کہا کہ دیوالی کے موقع پر میں پاکستان میں ہندو برادری کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جن کا ہمارے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں کردار ہماری قوم کو مضبوط بنا رہا ہے۔ پاکستان میں عقائد کا تنوع ہمارے لوگوں کے درمیان اتحاد کا حقیقی ذریعہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تارکین وطن کی ایک اور کشتی سمندربرد، ایک شخص ہلاک، 10 کو بچا لیا گیا، 300 لاپتہ
قوم کا خواب
وزیراعظم کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو اپنے ملک کی ترقی کے لیے اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے ایک ایسے ہی پاکستان کا تصور دیا تھا، جہاں تمام برادریوں کو بلا تفریق مذہب، نسل یا ذات کے برابری اور آزادی حاصل ہو۔
مساوی حقوق کا عزم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ان اقدار کو برقرار رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ پاکستان میں ہر کمیونٹی کو ان کے عقائد سے قطع نظر مساوی حقوق اور یکساں ترقی کے مواقع حاصل ہوں۔ ہماری یہ دعا ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں میں امن و خوشحالی لائے اور ہمارے ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں کو پروان چڑھائے۔ دیوالی مبارک








