صحافیوں کا علی امین گنڈا پور کی اسمبلی تقریر پر شدید ردعمل
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا اسمبلی اجلاس میں اچانک آنا
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کے بعد اچانک اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس
علی امین گنڈا پور کی تقریر پر تنقید
علی امین گنڈا پور نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کی تقریر کے بعد صحافی برادری نے ان پر کڑی تنقید کی۔ صحافی صدیق جان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی تقریر ایک شکست خوردہ شخص کی تقریر ہے، انہوں نے تقریر میں صرف جھوٹ بولا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق میں 352 طالبان رجیم کے اہلکار و خوارج ہلاک اور 535 سے زائد زخمی کر دیے گئے، وفاقی وزیرعطاء تارڑ
صحافیوں کی رائے

صحافی اسد چوہدری نے کہا کہ "علی امین گنڈاپور مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ یہ تاثر ان کی بادی لینگویج سے واضح ہو رہا ہے۔ انہیں معلوم نہیں پڑ رہا کہ انہوں نے کیا بولنا ہے، کیا کہنا ہے، اور کس موضوع پر کیسے بات کرنی ہے۔ وہ گزشتہ شب کا مدعا آئی جی پر ڈال کر فرار چاہتے ہیں مگر سچ بولنے سے کتراتے دکھائی دے رہے ہیں۔"
مزید تصاویر









