ستمبر 2025 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کا حجم 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ ستمبر 2025 میں برآمدات کا حجم 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین ماہانہ سطح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین نے پاکستان کے لیے 30 لاکھ یورو کی اضافی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا
برآمدات میں نمایاں اضافہ
ادارۂ شماریات کے مطابق، ستمبر 2025 میں آئی ٹی برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 29 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ رہیں۔ اس طرح سالانہ بنیاد پر برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں ریاست کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں خود ساختہ بادشاہ گرفتار
مالی سال 2025-26 کی کارکردگی
مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے دوران آئی ٹی برآمدات کا مجموعی حجم ایک ارب 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 87 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 21 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن سروسز کی شمولیت
ادارے کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر، اور انفارمیشن سروسز شامل ہیں، جو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی بڑھتی ہوئی رفتار کی عکاسی کرتی ہیں۔








