پاکستانی وفد کی آج افغانستان روانگی، دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت ہو گی
پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد افغانستان کے دورے پر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان جائے گا جہاں افغان حکام کے ساتھ بارڈر امور اور دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا ایران کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان، ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا ردعمل بھی آگیا
ون ڈاکومنٹ رجیم پر تفصیلی بات چیت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وفد کے دورے میں ون ڈاکومنٹ رجیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ ملاقاتوں میں سرحدی انتظامات، تجارتی تعاون اور نقل و حرکت کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کردیا، رعایتی قیمت پر اضافی بجلی ملے گی
دورے کی تفصیلات
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور اس کا حالیہ طورخم بارڈر کی بندش یا موجودہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔
دوطرفہ تعاون کے اقدامات
پاکستانی وفد افغان حکام سے مختلف ملاقاتیں کرے گا جن میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔








