غیرقانونی بھرتیاں: پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے طلب
پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیاں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی حد میں رہو،، کامران اکمل نے بابر اعظم کے والد کو کرارا جواب دے دیا
مقدمے میں پیش رفت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 6 نومبر کو ملزمان کو فرد جرم کے لئے طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل زاہد ملک سال 2026 کے لیے FPCCI کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے میڈیا براڈکاسٹنگ کے کنوینر مقرر
ملزمان کی صورتحال
عدالت نے پرویز الہٰی کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل بھی طلب کر لئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، غیر قانونی اسلحہ خاتمے کیلئے نیا قانون تیار، سی سی ڈی کو ذمہ داری دینے کا فیصلہ
عدالت کا تحریری حکم
اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست پر پراسیکیوٹر نے اعتراض عائد کیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق چودھری پرویز الہٰی گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔
مقدمے کی حالت
تحریری حکم میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر نے یہ بھی وضاحت کی کہ ابھی اس مقدمے میں فرد جرم عائد نہیں ہوئی۔








