اسلام آباد ہائی کورٹ کا زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہری راست کیو آر کوڈ کے ذریعے بغیر کسی اضافی چارجز کے فیس کی ادائیگی کر سکتے ہیں، ترجمان نادرا
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جائیداد نیلامی کے نیب فیصلے کیخلاف زلفی بخاری کی ہمشیرہ کی درخواست پر سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے زلفی بخاری کی بہن سکینہ بخاری کی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتِ پنجاب کا اہم انتظامی فیصلہ، محمد مسعود مختار کو چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کا اضافی چارج دے دیا گیا
وکیل کا بیان
درخواست گزار کے وکیل بابر اعوان نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ نیلامی کا عمل جاری ہے لیکن ہمیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ اشتہار جاری ہوا تو اس سے ہمیں نیلامی کا علم ہوا۔ جائیداد کس نے خریدی ہے اس کے کوئی دستاویزات بھی سامنے نہیں آئے۔ تقریباً اکیس سو کنال مشترکہ اراضی ہے جس کی تقسیم ابھی نہیں ہوئی۔ بابر اعوان نے کہا کہ دیگر مالکان بھی ہیں لیکن میں صرف سکینہ بخاری کا وکیل ہوں۔
عدالت کا حکم
عدالت نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دیتے ہوئے نیب سے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ کیس کی مزید سماعت نومبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی。








