مولانا محمد خان شیرانی نے 92 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی
مولانا محمد خان شیرانی کی دوسری شادی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے 92 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی ریٹنگ ایجنسی ’فنچ‘ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی
نکاح کی تقریب
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مولانا شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ اسلام آباد میں ایک سادہ تقریب میں انجام پایا۔ علماء اور معزز شخصیات نے مولانا محمد خان شیرانی کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی۔
پہلی اہلیہ کا انتقال
مولانا شیرانی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے، پہلی اہلیہ کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوچکا ہے۔








