پنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کا جائزہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ نے 8 وکٹوں کے نقصان کے بعد 169 رنز بنا کر شاندار کم بیک کرتے ہوئے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 غیرملکی کھلاڑیوں کی صورت میں بڑا دھچکا
آل راؤنڈر متھوسوامی کی شاندار کارکردگی
پہلی اننگز میں ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد آل راؤنڈر متھوسوامی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، مہمان ٹیم نے 404 رنز کا ٹوٹل بناتے ہوئے پاکستان پر 71 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
سابقہ ریکارڈ کا یادگار لمحہ
اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ہی آخری بار پاکستان کے خلاف آٹھ وکٹیں گنوانے کے بعد 165 سے زائد رنز اسکورز کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے پولنگ جاری، 4 امیدوار مدمقابل
پاکستان کے خلاف تاریخی میچ
واضح رہے کہ 1997 میں جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ کے دوران جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان کے بعد 165 سے زائد رنز جوڑے تھے۔
ٹیسٹ کے تیسرے روز کی صورتحال
راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیل اینڈرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 404 بناکر آؤٹ ہوئی۔








