پنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کا جائزہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ نے 8 وکٹوں کے نقصان کے بعد 169 رنز بنا کر شاندار کم بیک کرتے ہوئے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی سین کرنا تھا جس میں بڑی مشکل پیش آئی: اداکار ایوب کھوسو
آل راؤنڈر متھوسوامی کی شاندار کارکردگی
پہلی اننگز میں ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد آل راؤنڈر متھوسوامی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، مہمان ٹیم نے 404 رنز کا ٹوٹل بناتے ہوئے پاکستان پر 71 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے سے سیلاب، دو افراد ہلاک، دس لاپتا
سابقہ ریکارڈ کا یادگار لمحہ
اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ہی آخری بار پاکستان کے خلاف آٹھ وکٹیں گنوانے کے بعد 165 سے زائد رنز اسکورز کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر اینکر پرسن جیسمین منظور کا سابق شوہر پر تشدد کا الزام، 4 جون سے 16 جولائی کے درمیان کیا ہوتا رہا؟
پاکستان کے خلاف تاریخی میچ
واضح رہے کہ 1997 میں جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ کے دوران جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان کے بعد 165 سے زائد رنز جوڑے تھے۔
ٹیسٹ کے تیسرے روز کی صورتحال
راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیل اینڈرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 404 بناکر آؤٹ ہوئی۔








