ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
تبدیلی والد ستارہ زائچے میں شدت سے کام کر رہا ہے۔ آپ اس بارے میں غور کریں اور جو دماغ میں چل رہا ہے، اس حوالے سے قدم اٹھا سکتے ہیں۔ اللہ بہتر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پختونخوا: فورسز کے آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 35 دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
کوئی جس قدر چاہے کوشش کر لے، آپ کا وہ کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے جب تک اللہ نہ چاہیں۔ اس وقت تک آپ کے لئے اور بھی کئی اہم راستے کھلے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کی ناراضگی سے تنگ شوہر نے مشروب میں زہر ملاکر سسرال بھیج دیا، سسر جاں بحق
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
خاندانی امور میں کشیدگی اور اختلافات شدید ہوں گے، اور جس بھی شخص پر سب سے زیادہ اعتبار تھا، وہ دھوکا دے سکتا ہے۔ بہرحال آج صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ ملک بنانے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی جاپانی بینک کے عہدیدار سے ملاقات میں گفتگو
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
روزگار کا خانہ ان دنوں پھر مشکلات کا شکار ہے مگر فکر مند نہ ہوں، تھوڑا سا انتظار کرلیں۔ شاہد چاریوم تک، اس کے بعد انشاءاللہ صورت حال میں بہتری آجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم 2 دن کی ٹریننگ کے بعد سکلز کیمپ چھوڑ کر کہاں چلے گا؟ حیران کن انکشاف
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
آپ کی ایک اہم کوشش کامیاب ہو جائے گی۔ آپ جس بھی کام میں بسم اللہ کرکے ہاتھ ڈالیں گے، وہ ہوجائے گا، اور پرانا ایک بند راستہ بھی کھل جانے کی بڑی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بازیابی کے بعد گھر پہنچ گئے
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
آج کل حالات میں جو خرابی چل رہی ہے، وہ مزید چل سکتی ہے۔ آپ کو چاہیے کہ نماز کی پابندی کریں اور اللہ الحبیب سو مرتبہ روزانہ نماز کے بعد اور 500 یاحی یا قیوم پڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر کوئی خاص پیش رفت نہیں ہورہی، مولانا سعید یوسف خان
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
ایک کے بعد ایک اہم اور اچھی خبر مل جانے کی امید ہے۔ جو لوگ کافی دنوں سے گھریلو ماحول میں بھی پریشانی برداشت کر رہے تھے، اب ان کے دن بھی بہترین ہونے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
وقت کی قدر کرنا سکھیں، قسمت بار بار موقع فراہم نہیں کرتی۔ اس وقت مالی معاملات اور خانگی حوالے سے صورتحال بہتر ہے، اللہ پاک سے بڑے فائدے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 11 کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
ابھی آزمائشی صورتحال کا سامنا ہے۔ اس وقت آپ نے ہر قدم پھونک کر رکھنا ہے اور کسی بھی معاملے میں لاپرواہی اور غفلت سے بالکل بھی کام نہیں لینا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر مذاکرات کی بات 5 بڑے لوگوں تک پہنچ گئی ہے تو اسے سمجھنا ضروری نہیں، بیرسٹر گوہر
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
رکاوٹ جس طرح کی بھی ہو، امید ہے کہ وہ آج شام تک ہی دور ہوجائے گی۔ آپ اس کے بعد اپنی مرضی کے مطابق قدم اٹھا سکتے ہیں۔ اب بہتری ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
صورتحال مسلسل آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق روزگار کے حوالے سے قدم اٹھا سکتے ہیں۔ ان شاءاللہ اس میں کامیابی ملنے کا واضح امکان ہے۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
ان دنوں مالی پریشانی سے نکلنے کا انشاءاللہ کوئی اسباب بن سکے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے اس حوالے سے مشکلات میں تھے، اب روزانہ کے حساب سے وہ بہتری کا سامنا کریں گے۔








