ٹرمپ کا بڑا اعلان: امریکا جلد وینزویلا پر زمینی حملہ کرے گا
امریکی صدر کا وینزویلا کے خلاف کارروائی کا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا جلد ہی وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے جنگ کے دنوں میں سب سے متحرک وزیراعلیٰ کا رول ادا کیا : عظمیٰ بخاری
ٹرمپ کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف موقف
وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ وہ وینزویلا کی موجودہ حکومت سے بالکل خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کسی اعلانِ جنگ کی ضرورت نہیں، جو لوگ امریکا میں منشیات لائیں گے، انہیں ختم کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا 8 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، بھارتی یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا
سخت اقدامات اور مبینہ بی ون بمبار رپورٹیں
ٹرمپ نے بتایا کہ وہ سمندری راستوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے بی ون بمبار طیاروں کے وینزویلا کے قریب ہونے سے متعلق رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا۔
کولمبیا اور میکسیکو کی صورتحال
امریکی صدر نے الزام لگایا کہ کولمبیا منشیات کا گڑھ بن چکا ہے جبکہ میکسیکو ڈرگ کارٹیلز کے کنٹرول میں ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین فینٹانائل کی اسمگلنگ کے لیے وینزویلا کو استعمال کررہا ہے۔
روس اور اسرائیل کے بارے میں تبصرہ
روس سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ روس کو چھ ماہ بعد احساس ہوگا کہ امریکی پابندیوں کے کیا اثرات ہیں۔ اسی دوران انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اسرائیل مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق کوئی اشتعال انگیز قدم نہیں اٹھائے گا۔








