یو اے ای میں شہری کی ساڑھے 7ارب روپے سے زائد کی لاٹری نکل آئی
خوش نصیب شہری کی لاٹری جیت
ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں ایک خوش نصیب شہری نے 100 ملین درہم کی تاریخی لاٹری جیت لی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، خاتون سمیت 3 افراد قتل
فاتح کی شناخت
یو اے ای لاٹری نے فاتح کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی ہے، تاہم سوشل میڈیا پر ایک مختصر آڈیو کال جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان نے نئے صوبے اور بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا
آڈیو کال کا واقعہ
آڈیو کال میں یو اے ای لاٹری کا نمائندہ فاتح کو اطلاع دیتا ہے کہ ‘آپ جیک پاٹ جیت گئے ہیں‘ جس پر حیرت زدہ فاتح صرف یہی کہہ سکا، ’اوہ مائی گاڈ!‘ (او میرے خدایا!)۔
What does it sound like to win AED 100,000,000? ????
Stay tuned — the reveal is coming soon.#TheUAELottery #LuckyDay #DareToImagine pic.twitter.com/jQUCVKFvDe
— The UAE Lottery (@theuaelottery) October 23, 2025
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کبڈی کے 4 کھلاڑیوں پر 4 سال کی پابندی عائد
لاٹری کی کامیابی
خوش قسمت شخص نے ساتوں نمبر درست چن کر لاٹری جیتی، جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 7 ارب 65 کروڑ 51 لاکھ 64 ہزار روپے بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب، مظلوم کشمیریوں کی زمینیں ہتھیانا شروع کر دیں، تہلکہ خیز انکشافات، ویڈیو بھی دیکھیں
یو اے ای لاٹری سسٹم کی قانونی حیثیت
واضح رہے کہ ’یو اے ای لاٹری سسٹم‘ اماراتی حکومت سے مکمل طور پر قانونی اور منظور شدہ ہے، جو 2023 میں قائم کی گئی اماراتی گیمنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت کام کرتا ہے۔
لاٹری کے ڈرا کا نظام
’لکی ڈے ڈرا‘ ہر 2 ہفتے میں منعقد ہوتا ہے اور براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم 18 سال سے زائد عمر کے رہائشی ہی اس لاٹری میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔








