ہم پنڈی جا رہے تھے صاحب بولے”سی ڈی لگاؤ، دیکھیں کیا تیر مارا ہے”2 گھنٹے تک گیت سن کربولے ”کمال کر دیا، بھولی بسری یادیں تازہ کرا دیں“

مصنف کی پیشکش

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 329

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے

پرویز الٰہی کی خصوصیات

صاحب کسی کو ناراض نہ کرتے؛ پرویز الٰہی صاحب کسی بھی سیاسی شخص کو ناراض نہ کرنے کی پوری کوشش کرتے تھے۔ یہ خوبی انہیں ورثہ میں ملی تھی۔ مروت ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ اپوزیشن کے ممبران کی بھی وہ عزت کرتے اور یہی حال صاحب کا بھی تھا۔ رکن خواہ کسی جماعت کا بھی ہو، وہ ان دونوں شخصیات سے ناراض ہو ہی نہیں سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر: انسداد منشیات آپریشن جاری، 10 ماہ کے دوران ڈیڑھ ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد

پروین گل کا فنڈز کا مطالبہ

ایک روز پروین گل صاحبہ (یہ بھی مخصوص نشست پر ہی ایم پی اے بنی تھیں۔ وومن ہاکی فیڈریشن کی سیکرٹری بھی تھیں۔ بیگم صاحبہ کے بھی قریب تھیں۔ بعد میں ڈکیٹی کے دوران قتل ہو گئیں) نے پرویز الٰہی صاحب سے کچھ فنڈز مانگے۔ انہوں نے صاحب سے کہا؛ "راجہ صاحب! تک لیانا جے باجی نوں فنڈز دے چھڈو۔" عمر رسیدہ پروین گل اور نسیم لودھی صاحبہ کو سبھی باجی کہہ کر بلاتے تھے۔ باجی پروین ہمارے دفتر چلی آئیں اور صاحب سے فنڈر کے اجراء کے لیے پیچھے ہی پڑ گئیں۔ صاحب نے تنگ آ کر جواب دیا؛ "باجی! ابھی پیسے نہیں ہیں۔"

وہ بولیں بھائی جان!(پرویز الٰہی) نے تو کہہ دیا تھا۔ صاحب بولے؛ "باجی سی ایم تے بادشاہ اے۔ توسی ٹینک خریدن دا کہو گے تے او انکار تھوڑی کرن گے۔" تبھی باجی نے جان چھوڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ: پیپر مل میں زہریلی گیس، دم گھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق

شاہین عتیق الرحمان کا انوکھا انداز

شاہین عتیق الرحمان تو صاحب کو "ریما" کہا کرتی تھیں؛ "جیسے ریما کسی کو انکار نہیں کرتی۔ تمھارا صاحب بھی نہیں کرتا۔" مجھے کہتی؛ "تم بھی چھوٹی ریما ہو۔ نہ کچھ بتاتے ہو اور نہ کچھ کرتے ہو۔"

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، علیمہ خان نے پارٹی رہنماؤں کے فون اٹھانے بند کردیئے

مزاج شناسی

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میں صاحب کا اچھا مزاج شناس ہو گیا تھا۔ وہ مجھے گھر کا فرد ہی سمجھتے اور دل کی بات بھی کر لیتے تھے۔ ان کے گھر کے سبھی فرد کزن، بھائی، بھانجے، دوست عزت سے پیش آتے تھے۔ مجھے اس حد تک ان کی مزاج آشنائی ہو گئی تھی کہ مجھے پتہ تھا کہ وہ کس وقت کس سے فون پر بات کریں گے اور کس سے نہیں۔

میں جن لوگوں کی اُن سے بات نہ کرواتا، انہوں نے کبھی بھی مجھ سے ناراضگی کا اظہار نہیں کیا تھا۔ ایک روز مجھے کہنے لگے؛ "شہزاد صاحب! کچھ پرانے گیت تو ریکارڈ کروا لیں۔ گاڑی میں کبھی سننے کو دل چاہتا ہے۔" میں نے رفیع صاحب، لتا، مو کیش، کشور اور ہمنت کمار کی آوازوں میں پرانے گیتوں کی دس سی ڈیز "لبرٹی میوزک سنٹر" سے ریکارڈ کرائیں۔ حافظ جاوید اقبال (پی آر او) کے کہنے پر ایک گیت بھی ریکارڈ کروا لیا تھا اور وہی صاحب کو پسند نہ آیا۔ سی ڈیز لینڈ کروزر کے میوزک سسٹم میں لگائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزمان بری ،تحریری فیصلہ جاری

گیتوں کی تعریف

ہم پنڈی جا رہے تھے تو صاحب اورنگ زیب سے بولے؛ "سی ڈی لگاؤ۔ دیکھیں شہزاد صاحب نے کیا تیر مارا ہے۔" 2 گھنٹے تک گیت سن کر بولے؛ "شہزاد صاحب! کمال کر دیا آپ نے۔ مجھے جوانی کے دن اور بھولی بسری یادیں تازہ کرا دی ہیں۔ سبھی میرے پسندیدہ گیت ہیں۔" یہ تھا میرا اور ان کی مزاج شناسی کا لیول۔

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...