پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور کیا جارہا ہے.
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا پٹرول پمپ، ایک وقت میں 120 گاڑیاں فیول بھرواسکتی ہیں
وزیر بحری امور کی ملاقات
تفصیلات کے مطابق وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے ترک وزیر ٹرانسپورٹ کی ملاقات ہوئی جس دوران دونوں شخصیات نے جہاز سازی، آپریشنز اور شپ بریکنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.
ترک سرمایہ کاروں کی دعوت
ملاقات کے دوران جنید انوار چوہدری نے ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جس پر انہیں بتایا گیا کہ ترک سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا.








