دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے: ترجمان پاک فوج
ڈی جی آئی ایس پی آر کا عزم
مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) — ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کو ہنی مون پر قتل کرانے والی دلہن گرفتار، قتل کی وجہ سامنے آگئی
تعلیمی نشست کا انعقاد
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مردان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ایک نشست کی۔ اس نشست میں عبدالولی خان یونیورسٹی، ویمنز یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، اور مدارس کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں دلچسپ اضافہ
معاشرتی موضوعات پر گفتگو
اس دوران معرکہ حق اور حالیہ پاک افغان کشیدگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شہزاد اکبر کو واپس پاکستان لانے کے لیے وفاقی حکومت نے برطانیہ سے کیس ٹو کیس معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا
دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات
ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردی اور خوارج کے خلاف موثر اقدامات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔
طلبہ کا عزم
اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ نے غازیان اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے حصول کیلئے خیبر پختونخوا کے نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔








