امریکہ اور چین میں ٹک ٹاک ڈیل کا فریم ورک طے، دونوں ممالک کے صدور معاہدے کو حتمی شکل دیں گے
امریکہ اور چین میں ٹک ٹاک ڈیل کا فریم ورک
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ اور چین میں ٹک ٹاک ڈیل کا فریم ورک طے کر لیا گیا ہے۔ امریکی اور چینی صدور جنوبی کوریا میں اس معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔ امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ٹک ٹاک سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب نے برائن لارا کا 31سالہ ریکارڈ توڑ دیا
تجارتی معاہدے کی راہ ہموار
دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی معاہدے کا امکان روشن ہوا ہے۔ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے لیے تیار ہے۔ مزید بات چیت چین پر 100 فیصد ٹیرف کے حوالے سے ہوگی۔ حتمی فیصلہ صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بیسیانہ ایئر فورس اسٹیشن کے قریب رافیل کی ٹیل گری، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا: بھارتی رکن اسمبلی کا اعتراف
چین کے برآمدی لائسنس نظام میں تبدیلی
وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے یہ بھی بتایا کہ چین نے نایاب معدنیات کے برآمدی لائسنس کا نیا نظام مؤخر کر دیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ چین دوبارہ بڑی مقدار میں امریکی سویابین خریدے گا۔ اگر امریکہ اور چین میں تجارتی معاہدہ ہوا تو امریکی سویابین کاشتکار خوش ہوں گے، کیونکہ ہم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چین پر نیا ٹیرف نہیں لگایا جائے گا۔
چینی نائب وزیراعظم کا مطالبہ
دوسری جانب چینی نائب وزیراعظم نے متفقہ روڈ میپ پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت اور مشاورت آگے بڑھنے کا صحیح راستہ ہیں اور دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے خدشات دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔








