وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب دورہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کے نویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سفر کی دہلیز پر۔۔۔

فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو ایک عالمی پلیٹ فارم اور کانفرنس ہے جس کی میزبانی ایف آئی آئی انسٹی ٹیوٹ کرتا ہے، جو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ یہ فورم حکومت، کاروبار اور مالیاتی شعبے کے رہنماؤں کو یکجا کرتا ہے تاکہ وہ عالمی سرمایہ کاری، جدت اور انسانیت پر ان کے اثرات کے مستقبل پر گفتگو اور منصوبہ بندی کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

وزیر اعظم کی میزبانی

وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ریاض جائے گا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کابینہ کے سینئر ارکان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بینک آف پنجاب نے 30 ستمبر، 2025 تک 9 ماہ میں آپریٹنگ منافع میں شاندار 156 فیصد ریکارڈ اضافہ کیا

مباحثے اور موضوعات

بیان کے مطابق ایف آئی آئی نائن کے تحت عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور اختراع کار ایک جگہ جمع ہوں گے تاکہ ’خوشحالی کی کنجی: ترقی کی نئی سرحدیں کھولنے‘ کے موضوع پر غور و خوض کیا جا سکے۔

اس موقع پر موضوعاتی مباحثوں میں عالمی چیلنجز اور مواقع پر بات کی جائے گی، جن میں اختراع، پائیداری، معاشی شمولیت اور جغرافیائی و سیاسی تبدیلیوں جیسے اہم موضوعات پر توجہ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے بھی افغان باشندوں کو واپس بھیجنا شروع کردیا

سعودی قیادت کے ساتھ مذاکرات

سعودی عرب میں قیام کے دوران، وزیراعظم شہباز شریف سعودی قیادت کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کے راستے تلاش کرنے پر بات کریں گے۔ اس بات چیت میں باہمی دلچسپی سمیت علاقائی اور عالمی امور بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ ہم سب کا ملک ہے، ہمیں مل کر اسے بچانا ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ کو مضبوط اور پالیسیوں کا مرکز بنائیں، محمود خان اچکزئی

دورے کی اہمیت

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ معاشی سفارت کاری کو آگے بڑھانے اور سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی میں تزویراتی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابوظبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے مرنے والے دونوں افراد کی شناخت ہوگئی، ایک پاکستانی اور دوسرا بھارتی شہری نکلا

دفاعی معاہدے کی اہمیت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ ایک ایسے موقع پر کر رہے ہیں، جب دونوں ملکوں نے رواں برس ستمبر میں ریاض میں ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے مطابق کسی ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس 16 نومبر تک بند کردی گئی، شہری علاقے مستثنیٰ

دفتر خارجہ کی معلومات

دفتر خارجہ کے مطابق، وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران سعودی قیادت سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی وسائل کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی راہیں تلاش کرنے کے لیے رابطہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کی خبر فیک نیوز، نوٹیفکیشن جعلی نکلا۔

پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔ وزیراعظم اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

تاریخی تعلقات

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل عرصے سے قریبی تعلقات چلے آ رہے ہیں اور گزشتہ برسوں میں اس تعاون کو وسیع کرنے کی کوشش کی گئی، جس میں گزشتہ سال متعدد شعبوں میں 2.8 ارب ڈالر مالیت کی مفاہمت کی 34 یادداشتوں پر دستخط کرنا بھی شامل ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...