پاکستان حج والنٹیئرز گروپ سعودی عرب کی اعزازی تقریب، خدامِ حجاج کی خدمات کو خراجِ تحسین
پاکستانی والنٹیئرز کی خدمات کا اعتراف
جدہ (محمد اکرم اسد) قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی والنٹیئرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ان نوجوانوں پر فخر ہے جو عشقِ خدمت سے سرشار ہیں۔ قونصلیٹ ان کی سرپرستی، تربیت اور سہولیات کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں نیٹو فوجی محاذِ جنگ سے کچھ پیچھے رہے اور وہ فرنٹ لائن پر نہیں تھے، ٹرمپ
حجاج کی خدمت میں بے مثال خدمات
پاکستانی والنٹیئرز نے حجاجِ کرام کی خدمت کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔ قونصل جنرل خالد مجید نے یہ بات پاکستان حج والنٹیئرز گروپ سعودی عرب کے زیرِ اہتمام پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزیزیہ جدہ میں ایک پُروقار تقریبِ تقسیمِ اسناد سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس تقریب میں حج 2025 کے دوران ’’خدمتِ ضیوفِ الرحمن‘‘ انجام دینے والے پاکستانی والنٹیئرز کو اعزازی سرٹیفکیٹس اور تعریفی کلمات سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سال کئی ریکارڈ، پہلی مرتبہ 8 لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ ملے، سینکڑوں ڈیلر رجسٹرڈ
اتحاد و اتفاق کی ضرورت
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اتحاد و اتفاق اور قومی جزبے سے بلا تفریق خدمت کا موٹو رکھنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آ کر خوشی ہو رہی ہے، امید ہے ورلڈکپ کی اچھی تیاری ہو گی، مچل مارش
تقریب میں خاص شخصیات کی شرکت
تقریب میں ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو، پرنسپل اسکول جناب عتیق الرحمٰن روجھا، کمیونٹی رہنما مسعود احمد پوری، وزارتِ حج و عمرہ کے افسران، میڈیا نمائندگان اور قونصلیٹ کے دیگر عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا: اعظم سواتی
ڈی جی حج کا خطاب
ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی والنٹیئرز خدمتِ دین اور خدمتِ انسانیت کا بہترین نمونہ پیش کر رہے ہیں۔ ہم ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے تاکہ آئندہ حج آپریشنز مزید مؤثر اور منظم ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: جرائم میں کمی پر لاہور پولیس کو شاباش، ہر شہر کو محفوظ ترین بنائیں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
والنٹیئرز کی قربانیاں
مغربی ریجن کے کوآرڈینیٹر محمد وقار عظیم نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ پاکستانی والنٹیئرز سخت گرمی اور ذاتی آرام کی قربانی دے کر صرف رضائے الٰہی کے لیے حجاجِ کرام کی خدمت کرتے ہیں۔ ان کا یہ جذبہ پاکستان کے روشن چہرے کی پہچان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب غیروں کی سازشوں اور اپنوں کی عیاری کے سبب بھی تباہی مچاتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان
آئندہ حج سیزن کی بہتری کے لیے عزم
مرکزی کوآرڈینیٹر اشرف علی خان نے کہا کہ تمام والنٹیئرز کا جذبہ لائقِ تحسین ہے۔ ان شاءاللہ آئندہ حج سیزن میں ہم مزید بہتر منصوبہ بندی اور تعاون کے ساتھ خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں: لیاقت بلوچ
عورتوں والنٹیئرز کی شمولیت اور سراہنا
تقریب میں خواتین والنٹیئرز نے بھی بھرپور شرکت کی، جبکہ مختلف شعبہ جات — نظامت، اسٹیج مینجمنٹ، فوڈ، سرٹیفکیٹ پرنٹنگ، ہال انتظامیہ اور میڈیا ٹیم — کی عمدہ کارکردگی کو سراہا گیا۔
دعا و اختتام
آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ تمام والنٹیئرز کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیشہ ’’خدمتِ ضیوفِ الرحمن‘‘ کی توفیق عطا فرمائے۔








