ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دنوں ایک پرانا معاملہ سامنے آ سکتا ہے۔ اب اس کو حل تو کرنا ہے۔ آپ کو اپنی پوری توجہ اس طرف رکھنی ہے۔ آج ایک ضرورت بھی پوری ہونے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نرگس فخر کی بہن نے اپنے بوائے فرینڈ اور اس کی خاتون دوست کے گھر کو آگ لگا دی، دونوں ہلاک
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ان دنوں آپ کو جو بھی خبریں ملیں اس پر فوری یقین مت کر لینا جب تک پوری طرح یقین نہ کر لیں قدم مت اٹھائیں۔ سازشی اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے مقامی ہسپتال میں کامیاب سرجری
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جذباتی پن کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس طرح آپ کا اپنا ہی نقصان ہوگا۔ اللہ سب سے اچھا کرے گا۔ آپ صرف نماز سے مدد لیں۔ جو ہو چکا ہے آپ کے ساتھ بھول جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن افراد نے آپ کو تنگ کر رکھا تھا۔ اب وہ زندگی سے خود بخود دور چلے جائیں گے۔ آپ آزاد ہوں گے مگر اب روزگار پر خصوصی توجہ کی بھی اشد ضرورت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: جوابی کارروائی، ایران نےمبینہ طورپر عرب ممالک میں موجود امریکی اثاثوں کو نشانہ بنادیا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے معاملات ٹھیک کریں بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے۔ اللہ پاک کو جواب بھی تو دینا ہے غور کریں جہاں غلطیاں ہوئی ہیں ان کی اصلاح ضروری ہے کہ نہیں، پھر قدم اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کے ریسیپشن کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اب مشکل حالات سے نکلنے کے راستے ان شاءاللہ مل جائیں گے لیکن پھر بھی بڑی حکمت عملی سے چلنا ہوگا جو لوگ اب غلط فیصلے کریں گے وہ بڑے پچھتائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کو سب سے پہلے سے معلوم ہوتا ہے، تنخواہوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرنے کے بعد مفتاح اسماعیل نے اندر کی بات ظاہر کردی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کے لئے اب حالات مختلف ہیں۔ لاکھ مشکلات تنگ کر رہی ہوں۔ ان شاءاللہ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ جو لوگ بندش میں تھے وہ اب آزاد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حج شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی: سفیرِ پاکستان احمد فاروق
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ لاکھ ہاتھ مارنے کے باوجود کچھ حاصل نہیں کر رہے تو ضرور کسی جگہ کوئی بڑی رکاوٹ ہے۔ استخارہ کریں اور پھر قدم اٹھائیں، یا حیٰ یا قیوم کا ورد بھی لازمی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اے آر وائی نیوز کے بائیکاٹ کا اعلان
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
موجودہ حالات میں بے حد سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے جو لوگ کسی بھی کام کی ابتداءکریں وہ اس کے بارے میں اچھی طرح غور و فکر ضرور کر لیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے بعد لاہور میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز منظور
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ آج کل اپنے غصے پر قابو رکھیں۔ یہ آپ کے لئے بڑی مشکل نہ کھڑی کر دے۔ ان دنوں آپ کو اپنوں اور غیر دونوں طرف سے مخالفت کا سامنا ہے۔ محتاط ہو کر چلنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 19 اپریل سے شدید گرمی کی پیشگوئی، پارہ 40 سے اوپر جانے کا امکان
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کسی بھی ایسے کام کو مت کریں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی رسک دکھائی دے اور آپ کے لئے مشکلات پیدا ہوں۔ آج تو بس اپنے ضروری ضروری کاموں کو دیکھیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن افراد نے اپنے روزگار میں پریشانیاں دیکھی ہیں وہ اب ان شاءاللہ بہتریاں بھی دیکھ سکیں گے۔ جو لوگ اس اچھے وقت کی قدر کریں گے وہی کامیاب رہیں گے۔








