ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ
زلزلے کی شدت اور مقامات
استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں تھا جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: برتھ رائٹ سٹیزن شپ ختم کرنے کے ٹرمپ کے ایگڑیکٹو آرڈر پر امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا
نقصان کی تفصیلات
شدید زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق کے بعد کشمیر کاز دوبارہ زندہ ہوگیا، کشمیری کبھی بھی اپنے حق خودارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے، انجینئرامیر مقام
مومتعلقہ شہروں پر اثرات
زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
پچھلے زلزلے کا حوالہ
واضح رہے کہ رواں سال اگست میں اسی علاقے میں 6.1 شدت کا ہی زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے.








