پنجاب کے تمام اسپیشل ایجوکیشن اداروں میں ہفتہ کے روز تعطیل کا اعلان
ہفتہ وار تعطیل کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر کے تمام سپیشل ایجوکیشن اداروں میں ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ میں 3 افراد سیوریج ڈسپوزل کنویں میں ڈوب کر جاں بحق، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب ہفتے کے روز صوبے کے کسی بھی سپیشل ایجوکیشن ادارے میں کلاسز نہیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے درجنوں فحش گانوں پر پابندی لگادی، یہ پابندی صحیح یا غلط؟
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو آگاہی
صوبائی محکمہ خصوصی تعلیم نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو نوٹیفکیشن کی کاپیاں ارسال کر دی ہیں۔
طالبعلم اور اساتذہ کی سہولت
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اساتذہ اور طلبہ کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔








