پی آئی اے اور سعودی عرب کی ریاض ایئر کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا
پی آئی اے اور ریاض ایئر کا معاہدہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا یہ واقعی اوکاڑہ میں گرائے گئے بھارتی ڈرون کی ویڈیو ہے؟ کئی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شیئر ہونیوالی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
کارگو کی ترسیل کا نظام
ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان کارگو معاہدے کے تحت کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں 9 مئی مقدمے میں سزا یافتہ قیدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
معاہدے کا مقصد
ترجمان نے کہا کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔ یہ معاہدہ فضائی کارگو کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
موجودہ معاہدات
ترجمان نے مزید کہا کہ قومی ایئر لائن کا پہلے ہی برٹش ایئرویز کے ساتھ ایک کامیاب اور مستحکم کارگو معاہدہ جاری ہے جس کے تحت ہر سال تقریباً 1000 ٹن کارگو برطانیہ منتقل کیا جاتا ہے۔ یہ معاہدہ بھی پی آئی اے کی مضبوط کاروباری حکمت عملی کا حصہ ہے۔








