ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر غلام سرور قریشی کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا
انتقال پر افسوس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ممتاز ماہرِ تعلیم پروفیسر غلام سرور قریشی کی اہلیہ، فرحت سرور، قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں کامیابی ٹیم ورک سے ملی مگر ہدایات نوازشریف کی تھیں، سپیکر سردار ایاز صادق
اہم شخصیات کی شرکت
مرحومہ ڈاکٹر نعمان سرور قریشی، ہارون سرور قریشی اور عباس سرور قریشی کی والدہ تھیں۔ ان کے ایصالِ ثواب کے لیے جامع مسجد عسکری 10 سیکٹر ایف میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جہاں معروف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
دعا و مغفرت
اس موقع پر حاضرین نے مرحومہ کی مغفرت، بلندیِ درجات، اور جنتُ الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی۔








