سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کو فروغ دینے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے: خواجہ سلمان رفیق

اجلاس کا آغاز

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 40 واں اجلاس چیئرمین و صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی صدارت میں ہوا، جس میں صوبائی وزراء چوہدری شافع حسین اور ملک صہیب احمد بھرتھ نے شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیریز: پہلے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کو دیئے جانے کا امکان

اجلاس کے مقاصد

اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال اور غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلاء کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ کمیٹی نے پاکستان ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ کابینہ کمیٹی نے امن عامہ کی فضاء کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور قیام امن کے لیئے علماء کرام کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: تہران میں کروز میزائل بنانے کے 2 مراکز کو نشانہ بنایا: اسرائیلی فوج کا دعویٰ

صوبائی وزیر صحت کا بیان

اجلاس سے خطاب میں صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ صوبہ بھر میں امن و امان کی بہتر صورتحال ہے۔ سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کو فروغ دینے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے، اور اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب کا خصوصی سیل 24/7 ایکٹو ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو باعزت طریقے سے واپس بھجوانے کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے سموگ سے نمٹنے کے لئے جامع منصوبہ تیارکرلیا، موٹرویز کے اطراف 3 کلو میٹر علاقہ سموگ فری ہوگا

علماء کرام کا کردار

صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے لئے علماء کرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے حیران کن بیان جاری کر دیا

امن کی بحالی کی کوششیں

صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ملک صہیب احمد برتھ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے قیام امن کی خاطر دن رات مصروف عمل ہیں۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے عہدیداران

کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 40 ویں اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت سید طاہر رضا ہمدانی، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ایڈیشنل آئی جی پولیس چوہدری سلطان، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جیز، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی احسان علی جمالی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عاصمہ اعجاز چیمہ، اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل عمران حسین رانجھا نے شرکت کی۔ پنجاب بھر سے کمشنرز اور آر پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...