شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد کی عدالت کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پوٹن نے ایران، اسرائیل جنگ روکنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: چیچہ وطنی این اے 143، پی پی 203 میں پولنگ جاری، دلہا اپنی بارات میں جانے کے بجائے ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا
گرفتاری کے وارنٹ
عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔
مقدمہ کی معلومات
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔








