پاکستان نے جنگ میں بھارت کے 7 نئے خوبصورت گرائے، ٹرمپ
ٹرمپ کا بیان: پاک بھارت جنگ میں نئے طیارے
ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 بالکل نئے اور خوبصورت طیارے مار گرائے گئے، دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملزم کو مقابلے میں مارے جانے کا ڈر، کمرہ عدالت میں گرفتاری دے دی
بزنس لیڈرز سے خطاب
ٹرمپ نے یہ بات ٹوکیو میں بزنس لیڈر سے خطاب میں کہی، انہوں نے کہا کہ زیادہ تر جنگیں ٹیرف کی مدد سے رکوائیں اور اس طرح انہوں نے دنیا کی بہت خدمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ فلسطین و کشمیرکے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے:مریم نواز
امریکی تجارت اور جنگ کی دھمکی
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان میں فیلڈ مارشل سے کہا کہ اگر آپ نے جنگ کی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سائٹ ایسوسی ایشن کا ایس ایم ایز کی فارملائزیشن پر مشاورتی سیشن، سیسی، ای او بی آئی کنٹری بیوشن کی حد مقرر کرنے کی تجویز
ایٹمی جنگ کے مضمرات
انہوں نے کہا کہ ایٹمی جنگ کی صورت میں نیوکلیئر ڈسٹ ہر طرف پھیلتی، سب متاثر ہوتے اور امریکا نے ان پر واضح کیا کہ اگر جنگ کی تو ہم تجارتی معاہدے نہیں کریں گے اور اس طرح چوبیس گھنٹے میں معاملہ ختم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: فنکاروں اور تھیٹر مالکان کی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے تفصیلی ملاقات
حیران کن اقدامات
ٹرمپ نے کہا کہ یہ حقیقت میں حیران کن تھا اور ہم نے ایسے کئی اقدامات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملکہ نفرتاری کا مقبرہ بھی بربادی سے نہ بچ سکا، قیمتی چیزیں چور اور لٹیرے لے اڑے، میں نے یہ حالات دیکھے تو اندر جانے سے صاف منکر ہوگیا
تجارت اور جنگ کی روک تھام
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگیں روکنے میں ستر فیصد حصہ تجارت کا ہے، ہم نے اپنا دماغ استعمال کیا کیونکہ وہ ہم سے تجارت چاہتے ہیں اور حیران کن تھا کہ کتنی جلدی وہ امریکا کے ساتھ معاہدوں کے قابل ہوگئے۔
خوشی کا اظہار
امریکی صدر نے کہا کہ وہ 10 برسوں تک لڑتے رہتے اور اس میں لاکھوں لوگ مارے جاتے، ہم خوش ہیں کہ جنگ روک دی۔








