شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا

شہدا کی تدفین

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا کو سپرد خاک کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات

فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تمام شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران اور فوجی جوانوں نے شرکت کی، جبکہ شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ویمن ٹیم سے دوستانہ فٹبال میچ، پاکستان فٹبال فیڈریشن کو تاحال این او سی نہ مل سکا

شہداء کی تفصیلات

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت، لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کی عمر 43 سال تھی اور وہ ضلع فیصل آباد کے رہائشی تھے۔ 31 سالہ لانس نائیک محمد اللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر، 30 سالہ لانس نائیک اختر زمان شہید کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔ اسی طرح 29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ شہید کا تعلق ضلع ٹانک، 31 سالہ لانس نائیک یوسف علی شہید کا تعلق اورکزئی اور 26 سالہ سپاہی جمیل احمد شہید کا تعلق ضلع سوات سے ہے۔

شہداء کی قربانی

آئی ایس پی آر کی جانب جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم وحوصلے کو تقویت بخشتی ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...