گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے زرعی انکم ٹیکس سے متعلق آرڈیننس جاری کردیا
گورنر سندھ کا نیا آرڈیننس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے "سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ 2025 (ترمیمی) آرڈیننس" جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نادیہ خان کا ائیر وائس مارشل اورنگزیب سے کیا رشتہ ہے؟ اداکارہ نے پرانی تصویر شیئر کر دی
زرعی آمدنی پر ٹیکس میں ریلیف
اس آرڈیننس کے تحت صوبے بھر کے کاشتکاروں کو زرعی آمدنی پر ٹیکس کی مد میں نمایاں ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ زرعی انکم ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
زرعی ترقی کی امید
گورنر سندھ نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے صوبے میں زرعی ترقی کو فروغ ملے گا اور کاشتکار برادری کو حقیقی معنوں میں مالی سہولت میسر آئے گی۔








