باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خارجہ نور ولی کے نائب کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی
باجوڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن) باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خارجی نور ولی کے نائب کمانڈر سمیت دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی متاثر، شدید بحران کا خدشہ
کارروائی کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر کارروائی کی۔ انہوں نے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت کارروائی کے دوران ناکام بنا دیا۔ یہ گروہ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
ہلاک شدہ دہشتگردوں کی شناخت
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں خوارج کمانڈر امجد عرف مزاحم بھی شامل تھا، جو کہ خوارج سربراہ نور ولی کا نائب اور شوریٰ کا سربراہ تھا۔ داخلی کمانڈر امجد کے سر پر 50 لاکھ روپے کا انعام تھا، اور وہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔








