معروف اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے
عزیر عباسی کا انتقال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سینئر اور باصلاحیت اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے تک پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ رہے اور متعدد یادگار کردار ادا کیے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس میں چشم دید گواہ بریگیڈیئر (ر) محمد احمد کا بیان سامنے آ گیا
شہرت کا آغاز
روزنامہ جنگ کے مطابق عزیر عباسی کو ڈرامہ سیریل انتقام میں رشید بابا کے کردار سے بےحد شہرت ملی، جس نے ناظرین سے زبردست پذیرائی حاصل کی۔ اُن کی عمدہ اداکاری اور خوبصورت اردو تلفظ نے اُنہیں مداحوں کے دلوں میں خاص مقام دلایا۔
یہ بھی پڑھیں: البانیا میں کرپشن الزامات پر حکومت کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے، پارلیمنٹ کا گھیراؤ، گرفتاریاں
مشہور ڈرامے
اُن کے دیگر معروف ڈراموں میں کراچی ڈویژن (2021)، باشو (2023)، ہیر رانجھا (2012) اور کھلونا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپر ٹیکس کیس؛ سپریم کورٹ میں سگریٹ پر ٹیکس، قیمت اور منافع پر بحث
فنکار خاندان
عزیر عباسی کا تعلق ایک فنکار گھرانے سے تھا، اُن کے بڑے بھائی زبیر عباسی معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے، جبکہ وہ مشہور اداکار شمعون عباسی کے چچا تھے۔
خاندان کا غم
اداکار شمعون عباسی نے اپنے چچا عزیر عباسی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ میرے پیارے چچا آج ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، براہِ کرم اُن کی مغفرت کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔








