آپ کو کیوں نکالا گیا؟ علی امین گنڈاپور نے صحافی کے سوال کا جواب دیدیا
علی امین گنڈاپور کا وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے پر ردعمل
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) علی امین گنڈاپور نے وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کے حوالے سے صحافی کے سوال کا جواب دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کسی سازش کا حصہ نہیں تھے، باقی لوگوں کا مجھے پتہ نہیں ، اہلیہ حبا فواد
صحافی کا سوال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صحافی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ آپ کو کیوں نکالا گیا؟ جس پر سابق وزیراعلیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے حکم کے پابند ہیں، بانی کی مرضی جس کو رکھیں، جس کو مرضی نکالیں۔
کابینہ کی تشکیل کا عمل
ان کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ کی تشکیل کا کام سہیل آفریدی کا ہے، میں نے کابینہ کی تشکیل میں کوئی مشورہ نہیں دیا۔








