پی سی بی کا 26-2025 کے لیے مینز ڈومیسٹک کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 26-2025 کیلئے مینز ڈومیسٹک کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ، چینی وزارت خارجہ نے اہم بیان جاری کر دیا
کنٹریکٹس کی تفصیلات
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیئے گئے ہیں۔ اس کنٹریکٹ کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی مثال قائم۔۔۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی نے خود درخواست کر کے اپنی پنشن بند کرنے کا حکم دیدیا
کیٹیگریز کی تقسیم
پی سی بی کی جانب سے اس مرتبہ مینز ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں تین کے بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ کیٹیگری ون میں 30، ٹو میں 55، تھری میں 51 اور فور میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔
کارکردگی کی بنیاد
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹس پچھلے سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔
PCB announces men's domestic contracts for 2025-26 season
Details here ⤵️ https://t.co/bctbwXZrhG
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 30, 2025








