ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں کیخلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی
کراچی میں ای چالان کے خلاف قرارداد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سیالکوٹ کے گاؤں وریو آمد، ارمغان سبحانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا
قرارداد کی پیشی
جماعتِ اسلامی کے رکن اسمبلی محمد فاروق نے صوبائی اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست،31اکتوبر تک جیل حکام سے جواب طلب
شہریوں کی حالت زار
’’جنگ‘‘ کے مطابق جماعتِ اسلامی کے رہنما کا کہنا ہے کہ شہری ٹوٹی سڑکوں اور غائب ٹریفک نشانات کے عذاب میں مبتلا ہیں، اب بھاری چالان مسلط کردیا گیا ہے۔ شہریوں پر ظلم بند کیا جائے۔ ایک طرف خراب سڑکیں اور دوسری طرف ای چالان وصول کیا جارہا ہے۔ کراچی کے شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک مسترد کرتا ہوں۔
فوری ایکشن کا مطالبہ
انہوں نے مطالبہ کیا کہ غریب موٹر سائیکل سواروں پر بھاری جرمانے کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے۔








