سنگجانی جلسہ؛ زین قریشی کے ناقبل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کمپیٹیشن کمیشن: 8 بڑی پولٹری ہیچریوں کو کارٹل بنانے پر 15 کروڑ روپے جرمانہ
کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیسز پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا
دیگر رہنماؤں کے خلاف کارروائی
عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔
مقدمات کی تفصیلات
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔








