کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم گفتگو
ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کے لیے پرعزم ہے، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ سے قبل پچ رپورٹ سامنے آگئی
اساتذہ اور طلبا کی نشست
ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا سے نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی گفتگو کی۔ اس نشست میں بڑی تعداد میں اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات ٹریڈ ونگ کے جنرل سیکرٹری شوکت محمود بٹ کے چچا افضل حسین بٹ کا انتقال
حالیہ کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ پاک افغان کشیدگی، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور معرکہ حق سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کا علی امین کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم
دہشت گردی کے خلاف اقدامات
ڈی جی آئی ایس پی آر نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، ایرانی صدر کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب
شہداء اور غازیان کی یاد
اساتذہ اور طلبا کی جانب سے شہداء اور غازیان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایسے اقدامات ممکن بنائے جائیں کہ دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا جا سکے اور گرفتار شدگان سے تحقیق و تفتیش کے جدید طریقے اختیار کیے جائیں
وطن کی محبت
وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ وطن سے محبت کا صحیح استعارہ پاک فوج ہے، پاک فوج ہمیشہ محاذِ اول پر ہوتی ہے اور ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا
دشمن عناصر کی سرگرمیاں
اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کے لیے دشمن عناصر کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں، ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو درست اور مصدقہ معلومات فراہم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: خانہ جنگی، متحد حکومت یا طاقت کا کنٹرول: باغی گروہوں کے قبضے کے بعد شام کا مستقبل کیا ہوگا؟
طلبا کا فخر اور یقین
طلبا کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں جہاں افواجِ پاکستان جیسے ادارے نوجوانوں کو حوصلہ اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ آج ہمیں سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط افواہوں کے بارے میں درست معلومات حاصل ہوئیں۔
ابہام کا خاتمہ
طلبا نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے جوابات نے ہمارے ذہنوں سے ملکی اور صوبائی حالات سمیت افواج پاکستان کے حوالے سے ابہام دور کیے۔








