ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں بھکاریوں اور غیر مجاز وینڈرز کے داخلے پر پابندی
لاہور میں ریلوے انتظامیہ کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسافروں کی شکایات اور وائرل ویڈیوز کے بعد ریلوے انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔ ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں بھکاریوں اور غیر مجاز وینڈرز کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی سکیورٹی صورتحال مستحکم اور پُرامن ہے: سعودی وزارتِ داخلہ
چیف کمرشل منیجر کی ہدایت
چیف کمرشل منیجر ریلوے لاہور نے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ بھکاریوں اور غیر مجاز اشیا فروخت کنندگان کی موجودگی سے ادارے کی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔ اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں غیر مجاز افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ مؤثر اور مسلسل اقدامات سے ہی اس مسئلے کا خاتمہ ممکن ہے۔
نظم و ضبط کی بحالی
مراسلے میں ریلوے سسٹم میں نظم و ضبط بحال رکھنے اور دوبارہ خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور باعزت سفری ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔








