خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 ارکان نے حلف اُٹھا لیا
پشاور میں نئی کابینہ کی حلف برداری
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کی نئی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے وزرا سے حلف لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو دورہ کرنے کے دوران روٹی شوٹی کھانے اور تفریح کرنے کی مکمل اجازت ہے، عظمیٰ بخاری
حلف برداری کی تقریب
نئی صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد کی گئی، تقریب میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سول حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی وفد کا جلد پاکستان آمد متوقع
نئی کابینہ کے اراکین
نئی کابینہ کے اراکین آفتاب عالم، امجد علی، فضل شکور خان، ارشد ایوب، مینا خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، فخر جہاں، عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو کا نیا سمارٹ فون V40e 5G اب پاکستان میں دستیاب
مشیر اور معاون خصوصی کی تعیناتی
مزمل اسلم اور تاج محمد کو وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کا مشیر اور شفیع جان کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا، خیبر پختونخوا کابینہ کی کل ممبران کی تعداد 13 ہے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 وزراء نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا pic.twitter.com/BPAmsj53kk
— Kamran Ali (@akamran111) October 31, 2025








