کیتا اج بدنام شریکاں نے لکھ لکھ ناں دیواراں تے۔۔۔گانا اونچی آواز میں سننے پر مقدمہ درج
 
			مقدمہ درج
اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) رینالہ خورد کے تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 10 ون اے ایل میں ٹریکٹر پر بلند آواز میں فحش گانے چلانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بابوسر ٹاپ پر سیلابی ریلے میں کئی سیاح بہہ کر لاپتا، تین افراد جاں بحق
معاملے کی تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے عوامی مقام پر سپیکر کے ذریعے شور و غل پیدا کیا، اونچی آواز میں "کیتا اج بدنام شریکاں نے لکھ لکھ ناں دیواراں تے۔۔۔ وختاں نال سی یار بنایا منتاں منگ منگ درباراں تے" سنا جا رہا تھا۔ مقدمہ اے ایس آئی اقبال حسن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
قانونی خلاف ورزی
مقدے میں پنجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
 
				








 
  