ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج آپ کو اپنے گھر اور خاندانی حوالے سے کچھ فیصلے کرنے متوقع ہیں اور اب شاید کئی لوگوں سے الگ ہو کر چلنا پڑے گا۔ مگر اس وقت تو یہ آپ کے حق میں بہتر فیصلہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ائیر پورٹ پر دبئی سے آنے والی خاتون سے 6 کلوگرام چاندی کے بسکٹ برآمد
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
پراپرٹی کے حوالے اور وراثت کے حوالے سے کچھ بہتری کا امکان ہے اور جس مسئلے میں کئی سال گزر گئے اب وہ حل ہوتا ہوا بحکم اللہ دکھائی دے رہا ہے آج اہم دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سالمیت کو خطرہ ہوا، تو جوہری ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں، روسی صدر کی امریکہ کو تنبیہ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنے معاملات کا از سر نو جائزہ لیں کسی جگہ پر کچھ گڑبڑ ہے جو آپ کو آگے بڑھنے نہیں دے رہی اور کچھ اندرون خانہ مخالفت بھی چل رہی ہے اس کا بھی خیال رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 289 پر مسلم لیگ (ن) کے اسامہ عبدالکریم بلامقابلہ منتخب
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ جس بات پر امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں اس میں کوئی خاص کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں اور جن افراد نے نیا کام شروع کرنا ہے وہ ابھی صبر سے کام لیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری خرچ پر پارلیمانی وفد کے عمرہ یا حج پر جانے سے متعلق خبروں پر ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت آگئی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی بات پر آج کل غصے میں ہیں وہ اس کو کنٹرول کریں ورنہ اپنوں کا ساتھ چھوٹ سکتا ہے۔ ویسے بھی آپ کے خلاف اندرون خانہ مخالفت چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج آپ کے لئے کچھ اہم ضرور ہے مگر آپ کئی معاملات میں لاپرواہی سے کام بھی لے رہے ہیں جو کہ خود پر ظلم ہے۔ اس اچھے وقت کو ضائع مت ہونے دیں آپ کے لئے بہت کچھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے مزدوری کیلئے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغواء
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج صبح سے طبیت ٹھیک محسوس نہیں ہو گی بوجھل پن دماغ پر سوار ہے اور کسی بات کی فکر بھی لاحق ہے ان حالات میں صدقہ دیں یا کریم یا سلام کا ورد بھی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: گھریلو صارفین کو آر ایل این جی کنکشنز فراہم کرنے کی اجازت، 20 ہزار روپے سکیورٹی فیس مقرر
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے لئے جو کام مشکل لگ رہا تھا اب اس میں آسانی محسوس ہو گی اور جو ولگ کسی بھی کام کی ابتداءکرنے جا رہے ہیں وہ کر سکتے ہیں میرے اللہ نے چاہا تو بڑا بہتر فیصلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں مزید 15 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کے لئے اب حالات مختلف ہو سکتے ہیں شاید کسی بڑی تبدیلی کے قریب کھڑے ہیں اور جو برسوں میں نہیں ہوا وہ اب آسان لگے گا اس لئے خود کو تیار رکھنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف سزا لکھی گئی ہے اس کیس میں نہیں کسی اور کیس میں دیدیں گے: علیمہ خان
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ اپنے اندر کے بچے کو باہر نکالیں ضروری ہے یہ آپ سے غلط فیصلے کرواتا ہے اور جذبات میں اپنا نقصان نہ ہو جائے۔ اس بات کا خیال رہے دل کو قابو میں ضرور رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتیں نیم جمہوری ہیں، مخالف کا سرقلم کرنے والا خود بھی سزا بھگتتا ہے، خواجہ سعد رفیق
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن لوگوں نے جہاں سے ٹھوکر کھائی تھی اگر دوبارہ اسی ڈگر پر چل نکلے تو اب ان کو کسی بھی بڑے نقصان سے کون بچائے گا اس وقت حالات نازک سے چل رہے خیال کریں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن کو ساری زدگی اپنے سمجھ کر چلتے رہے وہ اب اپنے مفادات پورے کر کے خود ہی آپ سے دور ہو رہے ہیں آپ بھی اپنا راستہ دبلنے کا سوچ لیں ابھی وقت ساتھ دے رہا ہے۔








