حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
حکومت کی جانب سے نئی پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اماراتی محقق سعید مصباح الکتبی کا 4 بیویوں اور 100 بچوں کا انکشاف
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال مزید کشیدہ، ابوظہبی ایئر پورٹ پر دھماکوں کی اطلاعات
نئی قیمتوں کی تفصیلات
نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔








