آئی سی سی میٹنگ میں پاکستان شرکت کرے گا، میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
محسن نقوی کا آئی سی سی اجلاس میں شرکت کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دوران میچ انتقال کر گئے
دبئی میں ہونے والا اجلاس
لاہور میں اسکول ٹورنامنٹ کے افتتاح پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں سربراہ پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی کا اجلاس ہورہا ہے تو اس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، دیکھیں گے آئی سی سی کے اس اجلاس میں کیا ہوتا ہے۔ آئی سی سی کا اجلاس 4 نومبر کو دبئی میں ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار ڈی 8 سمٹ میں شرکت کیلئے قاہرہ روانہ
ایشیا کپ کی ٹرافی پر خاموشی
محسن نقوی سے جب ایشیا کپ کی ٹرافی سے متعلق سوال پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ ملک جس کو ایشیا کی بہترین سیاحتی منزل قرار دے دیا گیا، یہ دبئی نہیں بلکہ۔۔۔
فٹنس کلچر کی اہمیت
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کے لیے گراس روٹ سطح سے فٹنس کلچر کو اہم قرار دے دیا اور کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے فٹنس کے ساتھ متوازن خوراک بہت ضروری ہے۔
اسکول کرکٹ کے فروغ کی ضرورت
محسن نقوی نے پی سی بی اسکول کپ کے فائنل راونڈ میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسکول کرکٹ کے فروغ سے ہی اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے نوجوان کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی دیکھانے کی ہدایت کی۔








