پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی؛بیرسٹر سیف
پی ٹی آئی کے سیاسی قیدیوں کی قربانیاں
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کی کوششیں، دو بار امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد آنے کو تیار ہوئے مگر سکیورٹی معاملات اور ایران کے انکار کی وجہ سے عین وقت پر دورے ملتوی ہوئے، مقامی اخبار کا دعویٰ
شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کی اہمیت
روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔
یہ بھی پڑھیں: زیارت میں 3 خواتین ڈیم میں ڈوب گئیں، 2 ریسکیو، ایک لاپتہ
بیماری کے باوجود عزم
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
حکومت کی فسطائیت کے خلاف آواز
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہوگا۔








