وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو
ملاقات کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہٗ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری، بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار
ٹی ٹوئنٹی سیریز کی کامیابی
’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں: نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا
ملک کی ترقی اور استحکام
گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔
وزیر داخلہ کا پیغام
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔








