ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت آپ کو دوسروں کے معاملات سے بالکل الگ رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کو چاہیے کہ صرف اپنے مسئلے ٹھیک کریں، آج کل دشمن بھی بے حد چوکنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، گل پلازہ آتشزدگی سمیت متعدد قراردادیں منظور
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
لوگوں کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن تبدیل نہ کریں ورنہ آپ کو بے حد نقصان ہوگا۔ ان دنوں آپ چلتے چلتے غلط سمت کی طرف جاتے دکھائی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: لاہور میں ایسی سڑک جہاں ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ منع ہے، پیدل چلنے کیلئے خوبصورت سڑک بن گئی، مزید کیا کیا سہولیات؟ جانیے
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اب خاص طور پر اپنے گھریلو معاملات پر گہری نظر رکھنی ہے کچھ تو ہے جو آپ کو دکھائی نہیں دے رہا اور آپ کی پوزیشن کو کمزور کررہا ہے فوری توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلابی صورتحال، سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ سے متعلق فیصلہ 29 اگست کو ہوگا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں آپ کو اپنے معاملات میں آسانیاں دے گا اوراس کی ابتدا اب شروع ہو چکی ہے اس لئے چوکنا رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج ایک اہم دن ہے آپ کو چوکنا رہنا ہوگا۔ دشمن سے خطرہ بھی ہے اور آپ کی ذرا سی لاپرواہی آپ کے لئے آگے چل کر مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ پاکستان کا علاقہ ہے، فیصلے ہم کریں گے کہ یہاں کون رہے گا اور کون نہیں: ترجمان دفتر خارجہ
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ ہر اس مسئلے سے دور رہیں جس میں آپ کو کسی بھی قسم کا خطرہ محسوس ہو اور اپنوں یعنی سگے بہن بھائیوں کو بھی اپنے دل کے راز ہرگز نہ بتائیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ، 125 یونین کونسلز کے تمام وارڈز میں امیدوار اتارے جائیں گے
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کالے ماش کو اپنے اوپر وار کر کے کیڑوں، مکوڑوں کو ڈالیں اور پرندوں کو بھی خوراک ڈالیں اس سے ہر طرح کی بندش سے انشاءاللہ آزاد ہونا شروع ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ مسلسل بندش جیسی صورت حال کا شکار ہیں۔ آپ سورئہ قلم کی آخری دو آیات اور سورئہ حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں، بہتر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، وکیل سلمان صفدر کی وضاحت
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اب انشاءاللہ بہتر حالات میں تبدیلی کے مواقع نصیب ہوں گے اور جن لوگوں سے لین دین کا معاملہ ہے اس سے نجات بھی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ جھوٹا بیانیہ بناتے اور جھوٹ بیچتے ہیں، برطانوی عدالتوں نے ان لوگوں کے خلاف فیصلے دیے ہیں، طلال چودھری
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کافی دنوں سے ہماری بندش، بدنظری جیسے معاملات سے گزر رہے ہیں، وہ استخارے سے مدد لیں، آپ کچھ تو غلط کررہے ہیں جو آپ کے ساتھ سب کچھ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے: سعودی ولی عہد
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اصلاح کریں اپنی اور نظروں کی حفاظت بھی لازم کریں ان دنوں آپ جسمانی کشش کی طرف توجہ دے رہے ہیں۔ موبائل کی جان نہیں چھوڑ رہے، خدا کے لیے خود پر ظلم نہ کریں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ ان لوگوں کے درمیان نہ آئیں جو آپسی جھگڑوں کو نہیں چھوڑ رہے۔ اس طرح سارا ملبہ آپ پر آ جائے گا اور آپ بری طرح پھنس جائیں گے۔








