۲۷ویں آئینی ترمیم حکومت لا رہی ہے اور یہ ضرور آئے گی، ترمیم حکومت کی اپنی ہے یہ کسی پیراشوٹ سے نہیں آئی، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے 27ویں آئینی ترمیم حکومت لارہی ہے اور یہ ضرور آئے گی۔ پی ٹی آئی نے سوال اٹھایا کہ یہ ترمیم کہاں سے آرہی ہے، تو میں واضح کر دوں کہ یہ ترمیم حکومت کی اپنی ہے اور اسے پیش بھی حکومت ہی کرے گی، یہ کسی پیراشوٹ سے نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز نے مجھے دو مرتبہ مردہ قرار دے دیا ، ایک بار میری لاش گھر بھجوا دی ، سابق خاتون رکن اسمبلی نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے اور ہم 27 ویں ترمیم پر اپنے سب سے بڑے اتحادی پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، تجویز دیتا ہوں ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے کیونکہ قانون سازی کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
ترمیم پر بحث
اسحاق ڈار نے کہا کہ علی ظفر کو یقین دلاتا ہوں ترمیم پر بحث ہوگی، قانون کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم پیش کریں گے، بلاول نے ٹویٹ کیا وہ ہمارے اتحادی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ اپنے چیمبر میں فیصلہ کرتے ہیں اور قائد حزب اختلاف کی تعیناتی بھی اُن کی ہی ذمہ داری ہے، میرے خیال میں یہ بالکل ہونی چاہیے، جتنی جلدی اپوزیشن لیڈر آئے اچھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی ساری توجہ غیرقانونی مطالبے پر مرکوز ہے؛عطا اللہ تارڑ
پاکستان کی عالمی امداد
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے 2 ہزار میٹرک ٹن امداد غزہ بھیجی جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ امن منصوبے کے حوالے سے 8 ملک کے ساتھ مشاورت کی مگر اسرائیل امن معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی عملے کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملہ، کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی سفارتخانے کا اہم بیان
دہشتگردی کے خاتمے کے اقدامات
انہوں نے کہا کہ علماء کو دس ہزار یا 25ہزار دینے کا مجھے علم نہیں ہے، اگر ایسا ہے تو یہ افسوسناک ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کئی آپریشن کئے گئے، 2018 تک ان آپریشنز کی وجہ سے ملک میں دہشتگرد حملے بہت کم ہوگئے، افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد چار سال دونوں ممالک کے مابین کوئی باضابطہ چیزیں نہیں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں سمیت ملک کے دیگر شہروں میں آندھی اور بارش کی خطرناک پیش گوئی
افغانستان کے ساتھ تعلقات
اُن کا کہنا تھا کہ میں نے افغانستان جاکر ان کے ساتھ بات چیت کی اور معاہدے کئے، ان سے ایک ہی بات مانگی کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نا ہو، وہاں کوشش کی گئی کہ ٹرین شروع کی جائے جو افغانستان سے دیگر ممالک میں جائے، بدقسمتی ہے افغانستان میں جو موجودہ حکومت آئی ہے روزانہ پرتشدد واقعات بڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کا معاملہ، عمران خان بہت آگے نکل گئے ہیں: نجم سیٹھی
پرانے مسائل اور موجودہ چیلنجز
انہوں نے کہا کہ 20-21 کی حکومت جب آئی کہ پاکستان نے جاکر کہا ہم یہاں ایک چائے کے کپ کیلیے ہیں، اس وقت کی حکومت نے سو سے زائد ہارڈ کور ڈہشتگردوں کو جیلوں سے نکالا، ایسے لوگ جنہوں نے پاکستان کے جھنڈے جلائے، پرتشدد واقعات کئے، ایسی غلطیاں نہیں کرنی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ پہلے لندن اور اب پرتگال بھی منتقل کیا جا رہا ہے ، بیرسٹر سیف
تعلیمی اداروں کی تعداد میں اضافہ
انہوں نے کہا کہ ہمارے جو مسائل ہیں وہ 2012 سے بھی زیادہ بڑھ گئے ہیں، مجھے متقی صاحب کی کل چھ مرتبہ کال آئی، میں نے کہا ہم نے آپ سے صرف ایک چیز چاہئے کہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نا ہو، میں نے کہا آپ نے مجھے بھی مشکل مہں ڈال دیا ہے، حکومت نے کلئیر فیصلہ کیا ہوا ہے ہم آخری دم تک لڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ ساز موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا اہم ترین خطاب جاری
مدارس کی بڑھتی ہوئی تعداد
اسحاق ڈار نے کہا کہ آج سے چند سال پہلے 38ہزار مدارس تھے آج ڈیڑھ لاکھ مدارس ہوچکے ہیں۔
پاکستانی جوانوں کی مشکلات
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی فتنہ الہندوستان، بی ایل اے افغانستان میں موجود ہے، پاکستانی جب اپنے جنازے اٹھائیں گے تو دل دکھتا ہے، امید ہے 6 نومبر کو ہمارے مذاکرات آگے جائیں گے۔
پی ٹی آئی نے سوال اٹھایا کہ یہ ترمیم کہاں سے آرہی ہے، تو میں واضح کر دوں کہ یہ ترمیم حکومت کی اپنی ہے اور اسے پیش بھی حکومت ہی کرے گی، یہ کسی پیراشوٹ سے نہیں آئی، اسحاق ڈار pic.twitter.com/MktrkmIB9o
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) November 4, 2025








